ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترپردیش میں بھگوا پارٹی کے اقتدار پر آتے ہی شیوسینا نےجتائی رام مندر جلد تعمیر ہونے کی اُمید

اُترپردیش میں بھگوا پارٹی کے اقتدار پر آتے ہی شیوسینا نےجتائی رام مندر جلد تعمیر ہونے کی اُمید

Sun, 12 Mar 2017 03:00:00    S.O. News Service

ممبئی،11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیوسینا نے اتر پردیش میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر آج مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اب ایودھیا میں رام مندر جلد بنے گا۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ رام کا بن باس ختم ہو گیا ہے ۔اب ہم امید کرتے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر جلد بنے گا۔

حال میں یہاں مقامی بلدیاتی انتخابات الگ الگ لڑی دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور شیوسینا نے اسمبلی انتخابی مہم کے دوران اکثر ہی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں۔ ہم بی جے پی کی جیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم اس جیت پر وزیر اعظم کو بھی مبارکباد دیتے ہیں۔ پنجاب میں کانگریس کی جیت کا ذکر کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ موجودہ حکومت کا جہاں کہیں قابل اعتماد متبادل ملا، وہاں لوگوں نے تبدیلی کے لئے ووٹ ڈالا۔ایس پی اور اس کی اتحادی پارٹی کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ جو انتخابات ہار گئے ہیں وہ اب شیوسینا کی اہمیت کو اور اس طریقے کو محسوس کریں گے جس سے اس نے ممبئی میں مودی لہر کو گھسنے سے روک دیا۔راوت نے کہاکہ تاہم، ان انتخابات کا مہاراشٹر پر اثر نہیں پڑے گا، ہم ہفتے بھر بعد ریاست کی سیاست کے بارے میں بات کریں گے جب زیادہ تر لہر پرسکون پڑ جائے گی تب نئی حکومت بن جائے گی۔


Share: